فلسطین میں آج اسرائیلی فوج اور پولس کی طرف سے کھڑی کی رکاوٹوں کے باوجود ایک لاکھ مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج، پولس اور یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا بھی ارتکاب کیا۔
Published: 11 Aug 2019, 5:10 PM IST
فلسطینی خبر رساں ادارے 'وفا' کے مطابق قابض فوج اور پولس نے مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کے لیے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر اشک آورگیس کی شیلنگ، صوتی بمبوں اور دھاتی گولیوں کا بے تحاشہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں نمازی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج اور پولس اہلکاروں کی بھاری نفری یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے قبلہ اول میں گھس گئے اور فلسطینیوں پر حملے شروع کردیئے۔
Published: 11 Aug 2019, 5:10 PM IST
عینی شاہدین نے بتایا کہ اتوار کو علی الصباح سے فلسطینیوں کی قبلہ اول میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ کےاطراف میں کئی مقامات پرجھڑپیں ہوئیں۔
Published: 11 Aug 2019, 5:10 PM IST
آج اتوار کو سیکڑوں یہودی آباد کار بھی 'ہیکل سلیمانی کی تباہی' کی یاد میں مذہبی رسومات کی ادائی کے لیے قبلہ اول میں داخل ہوئے۔
Published: 11 Aug 2019, 5:10 PM IST
دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پٹی اور اسرائیلی سرحد پر اتوار کو ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں کو اسرائیلی سرحد کے نزدیک شمالی غزہ کے بیت حنون سے ایک فلسطینی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ فلسطینی عید کی نماز کی ادائی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب رہے۔ فلسطینیوں کی بڑی تعداد ابھی مسجد ہی میں وموجود تھی کہ اس دوران اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ پر داھاوا بول دیا۔
Published: 11 Aug 2019, 5:10 PM IST
فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے یہودی آبا دکاروں کے دھاووں کے پیش نظر مسجد اقصیٰ میں عید کی نماز کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا تھا۔ پہلے عید کی نماز کے لیے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعد میں عیدا الاضحیٰ کے لیے 7:30 کا وقت مقرر کیا گیا۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Published: 11 Aug 2019, 5:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Aug 2019, 5:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز