حیدرآباد: جین طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد حیدرآباد کے جین طبقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد اس طبقہ نے 6 اپریل کو ہونے والی مہاویر جینتی تقاریب میں حصہ نہ لینے اور گھروں تک ہی محدود رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
تلنگانہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص لندن سے حال ہی میں واپس ہوا جبکہ جین طبقہ کے ارکان نے کہا کہ وہ دبئی سے واپس ہوا۔ اس طبقہ کے رکن کشور مُتا نے کہا ”ہمارے طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے کرونا وائرس سے مثبت پائے جانے کی اطلاع ہمیں ملی ہے۔ وہ اور اس کے ارکان خاندان گاندھی اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں ہیں“۔
Published: undefined
اس خاندان کے قریبی ایک شخص نے کہا کہ یہ شخص اور اس کی بیوی حال ہی میں دبئی سے واپس ہوئے جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے پاس تقریباً 15 دن قیام کیا۔ یہ دونوں 18 مارچ کو واپس ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس شخص کا تعلق پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ شمشیر گنج سے ہے۔
Published: undefined
حیدرآباد جین طبقہ کے صدر ونود کمٹی نے کہا کہ ان کا پرانا مکان شمشیر گنج میں ہے جبکہ وہ حال ہی میں سکندرآباد منتقل ہوگئے۔ حیدرآباد میں جین طبقہ کی آبادی تقریباً 50 ہزار ہے۔ جین طبقہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پرانا شہر نہ جائیں اور چند دنوں تک کسی سے بھی ملاقات نہ کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined