نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی میں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کی مخالفت اور موافقت کرنے والوں میں آج پھرتصادم ہوا جس میں دہلی پولیس کے مطابق سہ پہر کے وقت جھڑپوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دہلی پولس نے لوگوں سے امن کی اپیل کے ساتھ کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور تشویشناک تصاویر عام نہ کریں۔شمال مشرقی ضلع میں 10 مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
سی اے اے مخالف اور حامی گروپ کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک محمد فرقان نامی شخص کی ہلاکت کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شرپسندوں کے پتھراؤ کا شکار ہوا اور زخموں کی تاب نہ لا کر دنیائے فانی سے کوچ کر گیا۔
Published: 24 Feb 2020, 8:30 PM IST
جعفرآباد اور موج پور علاقوں میں کم سے کم دو مکانات اور ایک دمکل گاڑی کو آگ لگا نے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ ایک سے زیادہ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کیلئے نیم فوجی دستوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔ حالات کی شدت کے پیش نظر دہلی میٹرو نے جعفرآباد اور موج پور-بابر پور اسٹیشنوں کو بند کر دیا ہے۔ ان اسٹیشنوں پر ٹرینیں نہیں روکی جائیں گی۔
Published: 24 Feb 2020, 8:30 PM IST
چاند باغ میں بھی تشدد برپا ہونےکی اطلاع ملی ہے جو جعفرآباد کا علاقہ ہے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے مبینہ طور پر آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ جعفرآباد کے قریب کل شام سے ہی فضا کشیدہ تھی جہاں ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کی مخالفت اور موافقت کرنے والوں کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔
Published: 24 Feb 2020, 8:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Feb 2020, 8:30 PM IST