کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے بسٹان تھانہ علاقے کے تحت انجنگاؤں کے نزدیک آج علی الصبح ایندھن کے ٹینکر کے حادثے میں ایک نوجوان خاتون کی موت اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم ویر سنگھ یادو نے بتایا کہ کھرگون سے 30 کلومیٹر دور بسٹان تھانے کے علاقے کے انجن گاوں کے نزدیک ایندھن سے بھرا ایک ٹینکر صبح سویرے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔
Published: undefined
بی پی سی ایل اندور سے آنے والے اس ٹینکر میں آٹھ ہزار لیٹر پٹرول اور چار ہزار لیٹر ڈیزل بھرا ہوا تھا۔ ٹینکر کے الٹنے کے بعد بہت سے گاؤں والے جن میں خواتین بچے بھی شامل تھے وہاں سے بہنے والا ایندھن لینے وہاں پہنچ گئے۔ اسی دوران ٹینکر میں آگ لگ گئی اور کئی گاؤں والے اس کی زد میں آگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 18 سالہ رنگو بائی کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 21 دیگر کو جھلسی حالت میں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 4 کو اندور ریفر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
ضلع کلکٹر کمار پرشوتم نے بتایا کہ مقامی پولیس اور گاؤں والوں کی مدد سے زخمیوں کو ریسکیو کرکے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا اور ان کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر پون شرما اور بی پی سی ایل اندور کے عہدیداروں کو اس بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی پی سی ایل کھنڈوا کی ٹیم کو بھی ضروری جانچ کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور شدید زخمیوں کو اندور ریفر کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined