دہلی پردیش کانگریس نے قومی راجدھانی کے ممتاز ایل این جے پی اسپتال میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے لواحقین کے لئے ایک کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
ریاستی کانگریس کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے اتوار کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنر کو میمورنڈم دے کر بجلی کمپنی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر کے مرنے والے کے زیر کفالت فرد کو ملازمت اور ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جب بجلی کمپنی بجلی چوری کا معاملہ درج کرتی ہے تو بجلی کمپنی کے خلاف بھی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کا معاملہ درج کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی میں اس طرح کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر ہو رہے ہیں اور کوئی قدم اٹھانے کے بجائے دہلی حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر کمار نے بتایا کہ موصولہ اطلاع کے مطابق ایل این جے پی اسپتال کی زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے میں بجلی کے تار کھلے پڑے تھے۔ بیسمینٹ میں پانی بھرا ہوا تھا۔ اسی دوران عمارت کی تعمیر میں مزدوری کرنے والا نوجوان وہاں پہنچا اور کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined