کورونا بحران میں ایک طرف جہاں دل کو جھنجھوڑ دینے والے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، وہیں انسانیت کو زندہ رکھنے والی کئی مثالیں بھی دیکھنے کو ملی ہیں۔ کچھ ایسا ہی معاملہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں ہندو-مسلم بھائی چارے کی ایک بہترین مثال نے لوگوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا۔ دراصل انسانیت اور اخلاقیات کا سبق دیتے ہوئے کچھ مسلم افراد نے ایک ہندو خاتون کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کی۔
Published: 10 May 2021, 11:11 PM IST
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق ہندو خاتون کا نام ممتا تھا جس کی اَرتھی کو کاندھا اس کے اپنوں نے نہیں بلکہ مسلمانوں نے دیا۔ مسلمانوں نے ’رام نام ستیہ ہے‘ کا نعرہ بھی بلند کیا اور کورونا وبا کے اس وقت میں ہر طرح کا احتیاط برتتے ہوئے ممتا کی آخری رسومات بھی ادا کی۔ ایسے وقت میں جب کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ ان سے دوریاں بنا رہے، غازی آباد کے مسلمانوں کا یہ عمل کئی لوگوں کی آنکھیں کھولنے والا ہے۔ یہ واقعہ بتاتا ہے کہ سکھ دکھ میں ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے، نہ کہ تنہا چھوڑ دینا ہے۔
Published: 10 May 2021, 11:11 PM IST
یہ معاملہ غازی آباد کے مودی نگر علاقہ کا ہے جہاں مسلم طبقہ کے لوگوں نے ممتا کی آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کی۔ مودی نگر کے بیگم آباد گاؤں میں رہنے والے اشوک کمار کنسل گاؤں میں کرانہ کی دکان کرتے ہیں، ان کی بیوی ممتا گزشتہ کئی دنوں سے بخار میں مبتلا تھا، اور آخر میں اس کا انتقال ہو گیا۔ اشوک نے اپنے رشتہ داروں کو موت کی خبر دی، لیکن کورونا کے سبب لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے رشتہ دار ان کے گھر تک نہیں پہنچ پائے۔
Published: 10 May 2021, 11:11 PM IST
اشوک کنسل کی دکان مسلم علاقے میں ہے اور ان سے سامان لینے والے زیادہ تر مسلم طبقہ کے لوگ ہیں۔ جب ان لوگوں کو ممتا کی موت کا پتہ چلا تو آس پاس کے مسلم سماج کے لوگ جمع ہو گئے۔ وہاں پر جب انھوں نے دیکھا کہ اشوک کنسل بھی بیمار اور کمزور ہیں، تو مسلم طبقہ کے لوگوں نے ممتا کے آخری سفر کے لیے ضروری سامان جمع کرنا شروع کر دیا۔ مسلمانوں نے اَرتھی میں اشوک کنسل کا ہاتھ لگوانے کے بعد ممتا کو اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور ’رام نام ستیہ ہے‘ بولتے ہوئے اَرتھی کو شمشان گھاٹ لے گئے۔ وہاں ہندو رسم و رواج کے مطابق ممتا کی آخری رسومات ادا کی گئی۔
Published: 10 May 2021, 11:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 May 2021, 11:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز