قومی خبریں

ٹریکٹر پریڈ میں تشدد پر راکیش ٹکیت نے کہا- ’سیاسی جماعتوں کے لوگ تحریک کو بدنام کر رہے ہیں‘

بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہ ہم بدامنی پھیلانے والوں کو جانتے ہیں، ان کی پہچان کر لی گئی ہے۔ یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ تحریک کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

 راکیش ٹکیت، ترجمان بھارتیہ کسان یونین / UNI
راکیش ٹکیت، ترجمان بھارتیہ کسان یونین / UNI ASHISH KAR

نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے کسانوں کی یوم جمہوریہ کے موقع پر نکالی گئی پریڈ کے دوران پولیس کے ساتھ کئی مقامات ہر جھڑپ ہوئی جس میں ایک کسان کی موت ہو گئی۔ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے لوگ کسان تحریک میں شامل ہو کر گڑبڑی پھیلا رہے ہیں۔ وہیں، سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈران نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ تشدد کے واقعات سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

Published: undefined

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کسان تحریک ان کے ہاتھ سے نکل گئی ہے تو بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہ ’’ہم بدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والے لوگوں کو جانتے ہیں، ان کی پہچان کر لی گئی ہے۔ یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ تحریک کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

ادھر، سنیوکت کسان مورچہ نے ایک پریس بیان جاری کر کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں کسانوں کا شرکت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا اور دہلی میں ہوئے تشدد کی مذمت بھی کی۔ بیان میں کہا گیا، ’’آج کے یوم جمہوریہ کی کسان پریڈ میں غیر معمولی حصہ داری کے لئے ہم کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم ان غیر متوقع اور ناقابل قبول واقعات کی مذمت کرتے ہیں اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان واقعات سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

اس سے پہلے سوراج انڈیا پارٹی کے بانی یوگیندر یادو نے کہا کہ دہلی میں تین چار مقامات پر تشدد کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ میں یہاں شاہجہانپور بارڈر پر پریڈ کی قیادت کر رہا ہوں۔ تین چار مقامات پر بندشیں توڑنے کی خبر ہے۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ جو روٹ طے ہے اسی پر آگے بڑھیں۔ جہاں تک تشدد کی بات ہے تو میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سنگھو بارڈر پر جو لوگ ہیں وہ ہماری تنظیم کا حصہ نہیں ہیں، وہ اس طرح کی شرارت کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 26 جنوری کے موقع پر دہلی میں کسانوں نے ٹریکٹر مارچ نکالا۔ دہلی کے لال قلعہ پر منگل کے روز مظاہرین نے مذہبی پرچم بھی لہرا دیا۔ آئی ٹی او اور نانگلوئی میں بھی دہلی پولیس اور کسانوں کے درمیان جھڑپ کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined