نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس آج 138 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں شرکت کے لیے سابق صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی بھی پارٹی دفتر پہنچے تھے۔ اس دوران راہل گاندھی ایک بار پھر سرد موسم میں ہاف ٹی-شرٹ پہنے نظر آئے۔
Published: undefined
دریں اثنا، میڈیا اہلکاروں نے جب راہل گاندھی سے سخت سردی میں بھی ہاف ٹی-شرٹ پہننے کے بارے میں سوال کیا، تو کانگریس لیڈر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ راہل نے کہا کہ ’’جب تک چل رہی ہے، چلا رہے ہیں۔ نہیں کام کرے گا تو دیکھیں گے۔‘‘
Published: undefined
دراصل، دہلی میں درجہ حرارت 4 ڈگری تک پہنچ گیا ہے اور راہل مسلسل ہاف ٹی شرٹ میں نظر آ رہے ہیں۔ حال ہی میں ملک کے سابق وزرائے اعظم جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی کی قبر پر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ اس دوران راہل گاندھی ہاف ٹی شرٹ میں نظر آئے، جس کے بعد سب نے سوال کرنا شروع کر دیا کہ کیا انہیں سردی نہیں لگتی؟
Published: undefined
کانگریس لیڈر ریا چودھری نے اس دوران راہل گاندھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں یوگی کے لقب سے نوازا۔ انہوں نے لکھا، ’’دسمبر کی سخت سردی میں بھی صرف ٹی شرٹ پہننے والا اور الصبح یاترا کرنے والا کوئی یوگی ہی ہو سکتا ہے۔ راہل گاندھی کے اس جذبے اور ہمت کو سلام۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined