چندریان-3 نے 23 اگست کی شام ٹھیک 6.04 بجے چاند کی سطح پر کامیابی کے ساتھ لینڈنگ کی۔ اس لینڈنگ کے ساتھ ہی پورے ملک میں جشن کا ماحول چھا گیا۔ ہندوستان ہی نہیں، دنیا کے تمام لوگ اِسرو کو اس موقع پر مبارکبادیاں پیغام بھیجنے لگے اور پیغامات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اس درمیان اڈیشہ سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل اڈیشہ کے ایک اسپتال میں چندریان-3 کے ٹھیک لینڈنگ کے بعد چار بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔ اب ان بچوں کا نام 'چندریان' رکھے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسپتال کی ایک نرس انجنا ساہو کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں کے والدین ان بچوں کا نام چندریان پر رکھنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیشہ کے کیندرپاڑا ضلع واقع اسپتال میں 23 اگست کی شام چار بچوں کی ولادت ٹھیک اسی وقت ہوئی جب چندریان-3 کے لینڈر ماڈیول نے چاند کے جنوبی قطب پر کامیاب لینڈنگ کی۔ ان چار بچوں میں تین لڑکے ہیں اور ایک لڑکی۔ اب مشن چاند کی کامیابی سے خوش ہو کر ان چاروں بچوں کے والدین نے ان کا نام 'چندریان' رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
Published: undefined
23 اگست کی شام پیدا ہونے والے چار میں سے ایک بچے کے والد پراوَت ملک نے کہا کہ چندریان کی کامیابی اور ہمارے بچوں کی پیدائش، ہمارے لیے دوہری خوشی کی بات ہے۔ چندریان کی کامیابی کے کچھ منٹ بعد ہی ہمارے بچوں کی پیدائش ہوئی۔ اس لیے ہم نے بچے کا نام اس چاند مہم پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک دیگر بچے کی ماں رانو نے کہا کہ گھر کے بڑے بزرگوں کو بچے کا نام 'چندریان' کے نام پر رکھنے کا مشورہ دیا جائے گا۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ بچے کا نام 'چندر' یا 'لونا' بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ چندریان کا مطلب 'چاند کے لیے گاڑی' ہوتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined