قومی خبریں

راجیو گاندھی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ’ویر بھومی‘ پہنچے راہل گاندھی، والد کو خراج عقیدت پیش کیا

ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے مرحوم والد راجیو گاندھی کی آخری آرام گاہ ’ویر بھومی‘ پہنچے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: آج (20 اگست) ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنے مرحوم والد راجیو گاندھی کی آخری آرام گاہ پہنچے۔ یہاں انہوں نے شدید بارش کے درمیان اپنے مرحوم والد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران رابرٹ واڈرا اور ان کے بیٹے بھی راہل گاندھی کے ساتھ موجود رہے۔ اس موقع پر کانگریس کے کئی رہنما ان کے ساتھ موجود تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اپنی والدہ وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد راجیو گاندھی نے 1984 میں کانگریس پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔ وہ اکتوبر 1984 میں 40 سال کی عمر میں ہندوستان کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بنے۔ وہ 2 دسمبر 1989 تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ راجیو گاندھی کو 21 مئی 1991 کو لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کی ایک رکن نے سری پیرمبدور، تمل ناڈو میں ایک انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا تھا۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’آج ملک خیر سگالی کا دن منا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی ہندوستان کے عظیم فرزند تھے۔ انہوں نے کروڑوں ہندوستانیوں میں امید کی کرن جگائی اور اپنے بے مثال تعاون سے ہندوستان کو 21ویں صدی میں لے گیا۔ ووٹنگ کی عمر کو 18 سال تک کم کرنے، پنچایتی راج کو مضبوط کرنے، ٹیلی کام اور آئی ٹی انقلاب، کمپیوٹرائزیشن پروگرام، مسلسل امن معاہدے، خواتین کو بااختیار بنانے، عالمی ویکسینیشن پروگرام اور جامع تعلیم پر زور دینے والی نئی تعلیمی پالیسی جیسے ان کے بہت سے خوش کن اقدامات ملک میں تبدیلی لائے۔ ہم ’بھارت رتن‘ راجیو گاندھی جی کو ان کی یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔‘‘

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’’ہمارے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined