جمعرات (11 اپریل) کو ملک بھر میں عید کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر تاج محل جانے کا ارادہ رکھنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اے ایس آئی (آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا) نے نمازیوں اور سیاحوں کے لیے تاج محل کے اندر انٹری مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن یہ سہولت پورے دن کے لیے نہیں ہوگی بلکہ وقت کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔
Published: undefined
دراصل اے ایس آئی نے عید کے موقع پر تاج محل میں 2 گھنٹے کے لیے لوگوں کو مفت انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چونکہ عید کے موقع پر تاج محل میں بھی نماز ادا کی جاتی ہے اس لیے نمازیوں کو سہولت دینے کے ارادہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، حالانکہ سیاح بھی ان دو گھنٹوں میں مفت داخلہ پا سکتے ہیں۔ اے ایس آئی نے 11 اپریل کو صبح 7 بجے سے صبح 9 بجے تک تاج محل میں انٹری مفت کی ہے۔ اے ایس آئی عہدیدار ڈاکٹر راج کمار پٹیل کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ ہر سال یہ سہولت دی جاتی ہے اور اس مرتبہ بھی تاج محل میں دو گھنٹے کے لیے داخلہ مفت کیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر بات یہ ہے کہ عید کے موقع پر دو گھنٹے کے لیے تاج محل میں داخلہ مفت ضرور ہوگا، لیکن بڑے گنبد کے لیے لگنے والی ٹکٹ کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ یعنی جو بڑے گنبد کی سیر کرنا چاہتے ہیں، انھیں 200 روپے کا الگ سے ٹکٹ لینا ضروری ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined