کچھ دنوں پہلے ایل پی جی رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی سے عوام میں خوشی کا ماحول تھا، لیکن اب ایک بار پھر عوام کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے اور وہ یہ کہ بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن 5.0 کے پہلے ہی دن عوام کو یہ بری خبر سننے کو مل رہی ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل، آئی او سی نے بغیر سبسیڈی والے ایل پی جی رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت 14.2 کلو گرام والے سلنڈر کی قیمت دہلی میں 11.50 روپے فی سلنڈر بڑھ گئی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت آج سے بڑھ گئی ہے اور کولکاتا میں یہ اضافہ 31.50 روپے، ممبئی میں 11.50 روپے اور چنئی میں 37 روپے فی سلنڈر ہوا ہے۔
Published: undefined
قابل غور یہ ہے کہ 19 کلو گرام والے سلنڈر کی قیمت میں 110 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت بڑھ کر 1139.50 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل مئی میں 14.2 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 162.50 روپے کی کمی کی گئی تھی جس سے عوام کافی خوش تھی۔ لیکن اب پھر قیمتوں کے بڑھنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز