قومی خبریں

سپریم کورٹ کی ہدایت پر بلڈوزر کارروائی سے متعلق مجوزہ رہنما ہدایات، جمعیۃ علماء ہند کا مشاورتی مسودہ تیار

سپریم کورٹ کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند نے بلڈوزر کارروائی کے ضابطوں کے لیے رہنما ہدایات کا مسودہ تیار کیا ہے۔ یہ مسودہ عدالت میں جلد پیش کیا جائے گا تاکہ ملک بھر میں ایسے اقدامات پر ضابطہ لایا جا سکے

<div class="paragraphs"><p>تصاویر: ارشد مدنی - پریس ریلیز / سپریم کورٹ - عدالت عظمیٰ کی سرکاری ویب سائٹ</p></div>

تصاویر: ارشد مدنی - پریس ریلیز / سپریم کورٹ - عدالت عظمیٰ کی سرکاری ویب سائٹ

 

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جمعیۃ علماء ہند نے بلڈوزر کارروائی سے متعلق رہنما ہدایات تیار کرنے کے لیے ایک مشاورتی مسودہ تیار کیا ہے۔ جمعیۃ کی پریس ریلیز کے مطابق، یہ اقدام عدالت کے ذریعہ اصول و ضوابط طے کرنے کی درخواست کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں اس طرح کی کارروائیوں پر ضابطہ وضع کرنا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند نے مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر اپنی پٹیشن میں تمام ریاستوں کو اس کیس میں فریق بنایا تھا جنہوں نے بلڈوزر کارروائی کی تھی۔ سپریم کورٹ نے 26 اپریل 2022 کو بلڈوزر کارروائی پر روک لگانے کا حکم جاری کیا تھا اور جمود کو برقرار رکھنے کا حکم سنایا تھا۔ اس مقدمے کی سماعت میں اب تک 19 مرتبہ سماعت ہو چکی ہے اور جمعیۃ کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق، وکلاء نے عدالت میں بلڈوزر کارروائی کے خلاف مؤثر دلائل پیش کیے ہیں۔

Published: undefined

دوران سماعت سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کیا کہ بلڈوزر کارروائیوں پر اصول و ضوابط مرتب کرنے کے لیے گائیڈلائنس تیار کی جائیں۔ جمعیۃ علماء ہند نے عدالت کو مشورہ دیا کہ ان گائیڈلائنس میں تمام ریاستوں کے لیے یکساں قواعد متعین کیے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی فرد کی املاک کو غیر قانونی طور پر نقصان نہ پہنچایا جا سکے۔

Published: undefined

جمعیۃ علماء ہند کی پٹیشن میں یونین آف انڈیا، وزارت قانون و انصاف، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی پولیس کو فریق بنایا گیا تھا۔ دیگر فریقین نے بھی بلڈوزر کارروائی کے خلاف پٹیشن داخل کی تھی لیکن انہوں نے صرف مخصوص اتھارٹیز کو فریق بنایا تھا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے حال ہی میں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بلڈوزر کارروائیوں پر فوری مداخلت کی درخواست پر سماعت کی اور جمعیۃ علماء ہند سمیت دیگر فریقین سے مشورے طلب کیے۔ مرکزی حکومت کے سالیسٹر جنرل نے جمعیۃ علماء ہند پر الزام لگایا کہ وہ اس معاملے کو پیچیدہ بنا کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔ تاہم، جمعیۃ کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق، جمعیۃ نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ملک میں کسی بھی شخص کی املاک پر بیجا الزامات کی بنیاد پر بلڈوزر کارروائی نہیں کی جانی چاہئے اور موجودہ قوانین کے مطابق ہی کارروائی کی جانی چاہیے۔

جمعیۃ علماء ہند کے وکلاء جلد ہی عدالت میں اپنے مشوروں کا مسودہ پیش کریں گے۔ سپریم کورٹ نے آل انڈیا سطح پر گائیڈلائنس مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی کارروائیوں پر مکمل ضابطہ لایا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined