قومی خبریں

ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی، راہل گاندھی اور کھڑگے نے پیش کیا خراج عقیدت

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ پنڈت نہرو کے ترقی پسند نظریات نے چیلنجوں کے باوجود ہندوستان کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: آج ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 59ویں برسی کے موقع پر ممنون قوم خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ جواہر لال نہرو کا انتقال 27 مئی 1964 کو ہوا تھا۔ اس موقع پر پورا ملک انہیں یاد کر رہا ہے اور سلام پیش کر رہا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اس موقع پر دہلی میں شانتی ون پہنچے اور پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اس موقع پر ٹوئٹ کیا کہ21ویں صدی کے ہندوستان کا تصور پنڈت جواہر لال نہرو کے تعاون کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ جمہوریت کے نڈر نگراں، ان کے ترقی پسند نظریات نے چیلنجوں کے باوجود ہندوستان کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھایا۔ 'ہند کے جواہر' کو میرا عاجزانہ خراج عقیدت۔‘‘

Published: undefined

وہیں، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’پنڈت جواہر لال نہرو کی وراثت ایک بلند مشعل راہ کی طرح ہے، جو ہندوستان کے خیال اور ان اقدار آزادی، جمہوریت، سیکولرازم اور جدیدیت کو روشن کرتی ہے جن کے لیے انھوں نے اپنی زندگی وقف کی تھی۔ ان کا نقطہ نظر اور اقدار ہمیشہ ہمارے ضمیر اور اعمال کی رہنمائی کرتی ہیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ جواہر لال نہرو 4 نومبر 1889 کو الہ آباد، اتر پردیش میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد پنڈت موتی لال نہرو کانگریس پارٹی کے رکن تھے۔ پنڈت نہرو ایک وکیل کے طور پر پریکٹس کرنا چاہتے تھے لیکن وہ صرف چند دنوں کے لیے پریکٹس کر سکے۔ ان دنوں مہاتما گاندھی نے ملک میں آزادی کی تحریک شروع کی ہوئی تھی۔ نہرو مہاتما گاندھی کے ذریعہ چلائی جا رہی آزادی کی تحریک سے اس قدر متاثر ہوئے کہ وہ بھی ان کے ساتھ آزادی کی تحریک میں شامل ہو گئے۔ آزادی کے بعد پنڈت نہرو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم بنے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined