ہریانہ حکومت سے کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج تلخ سوالات کیے ہیں۔ انھوں نے حکومت کے 2500 دن پورے ہونے کے موقع پر وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے سامنے 25 سوالوں کی فہرست رکھی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہریانہ کی عوام ان سوالوں کا جواب چاہتی ہے۔ سرجے والا نے جو سوالات کیے ہیں، ان میں سے کچھ اہم سوالات اس طرح ہیں...
Published: undefined
غریب، مزدور، کسانوں پر 7 سال سے پولیس کی لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔ اس ظلم کا ذمہ دار کون؟
بی جے پی رکن پارلیمنٹ متنازعہ بیان بازی کر کے فسادات بھڑکاتے رہے، آپ آگ لگا کر تماشہ دیکھتے رہے۔ سازشی ذات پر مبنی تقسیم کا ذمہ دار کون؟
خود کی حکومت کے ذریعہ تشکیل پرکاش سنگھ کمیٹی کی رپورٹ کو آپ کی اپنی حکومت نے کیوں مسترد کر دی؟
ڈیرا چیف رام رحیم کے ہزاروں مریدوں کو پنچکولہ میں اکٹھا ہونے کی اجازت کے بعد اندھا دھند گولیاں چلا کر 50 سے زیادہ ڈیرا مریدوں کو مارا۔ کیا یہی آپ کا انتظامی ہنر ہے؟
ہریانہ ریاست میں 36 برادریاں بھائی چارے کے ساتھ رہتی آئی ہیں۔ کبھی کوئی فساد نہیں ہوا۔ اقتدار کے لیے بھائی کو بھائی سے لڑا کر آپ کو کیا ملا؟
گزشتہ 2500 دنوں میں ہریانہ میں کشمیر سے زیادہ لوگ پولیس کی گولی سے مارے گئے۔ کیا اسی کا آپ اُتسو (جشن) منا رہے ہیں؟
کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے نعرے سے آپ اقتدار میں آئے تھے، لیکن کسانوں کے وجود کو ہی بحران میں ڈال دیا۔ 9 مہینوں سے کسان مظالم برداشت کر رہے ہیں، 600 سے زیادہ قربان ہو چکے ہیں۔ آپ کی حکومت نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے کسانوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کیا کوششیں کیں؟
کسان زمین کے سینے سے اناج نکال کر ملک کا پیٹ بھرتا ہے، اس کے بچے اولمپک میں میڈل اور سرحد پر پرم ویر چکر لے کر آتے ہیں، اور کچھ فرضی قسم کے نعرے باز انھیں ملک کا غدار کہہ کر بے عزت کرتے ہیں۔ کسان پر یہ ظلم کب تک چلے گا لٹھیت جی؟
پیپلی سے لے کر سنگھو بارڈر تک پورے ہریانہ کی سڑکیں کسانوں کے خون سے لال ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کسان اس سے جھک جائے گا۔ ریاستی عوام جاننا چاہتی ہے کہ کسانوں کے سر پھوڑنے کا حکم دینے والے ڈائر کے جانشیں افسران پر کارروائی کب ہوگی؟
2014 میں جب حکومت بنی تو ریاست پر کل قرض 60 ہزار کروڑ تھا، جو ان 2500 دنوں میں بڑھ کر 1 لاکھ 85 ہزار کروڑ ہو چکا ہے۔ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، یہ پیسہ کہاں گیا ’قرض جیوی‘ جی؟
نائب تحصیلدار، کلرک، گرام سکریٹری جیسی 28 بحالیوں کے پرچے لیک ہوئے لیکن کسی افسر پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ پیپر فروخت ہوتے رہے اور نوجوان مایوس ہوتے رہے۔ پیپر لیک مافیا پر اتنی مہربانی کیوں مشن میرٹ جی؟
گزشتہ سال سال میں آپ نے کبھی بجلی کی شرحیں بڑھا کر، کبھی پٹرول-ڈیزل پر ٹیکس بڑھا کر، کبھی بس کا کرایہ بڑھا کر، کبھی ہاؤس ٹیکس بڑھا کر، کبھی لائسنس فیس بڑھا کر آپ نے ہریانہ کے عوام سے ہزاروں لاکھوں کروڑ کی وصولی کی ہے۔ اتنا پیسہ کہاں گیا؟ کیا اس کا حساب دیں گے؟
10 ہزار سے زیادہ جے بی ٹی ٹیچر سلیکشن عمل مکمل ہونے کے 3 سال بعد بھی پولیس کی لاٹھی اور آنسو گیس برداشت کرتے رہے، تب کہیں جا کر انھیں عدالت سے راحت ملی ہے۔ ان نوجوان ساتھیوں کا قصوروار کون؟
ہزاروں گیسٹ ٹیچر 15 سال سے زیادہ تعلیمی محکمہ کو اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ اپنے مطالبات کی حمایت میں کتنی دفعہ حکومتی استحصال برداشت کر چکے ہیں۔ کیا آپ نے ان لوگوں کو مستقل ملازمت دینے کے وعدے پورے کر دیے؟
آپ کی حکومت نے گزشتہ 2500 دنوں میں کتنے جے بی ٹی اور کتنے ٹی جی ٹی عہدوں پر بحالیاں کیں؟ ایچ ٹیٹ پاس نوجوانوں کی بے روزگاری کا ذمہ دار کون ہے ’جملہ جیوی‘ جی؟
پانچ سال عمل چلانے کے بعد سنسکرت پی جی ٹی کی بحالی منسوخ کر دی گئی۔ اس بحالی میں منتخب سینکڑوں نوجوانوں کا مستقبل خراب کرنے کا ذمہ دار کون ہے کھٹر صاحب؟
جب آپ اقتدار میں آئے تو ہریانہ فی کس آمدنی کے معاملے میں گوا کے بعد ملک کی دوسری ریاست تھی۔ آج 28.1 فیصد بے روزگاری کے ساتھ ہریانہ بے روزگاری میں پہلے مقام پر ہے۔ کیا یہی آپ کی ترقی ہے؟
صرف ریاست کے نوجوان ہی نہیں، آپ کے راج میں تو آپ کی حکومت کے 90 فیصد وزیر تک بے روزگار ہو گئے۔ آپ کی گزشتہ حکومت کے سبھی بڑے وزیر عوام نے مسترد کیوں کر دیے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined