نئی دہلی: کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے آج 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی اور دیگر یاتریون نے 2800 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا ملک کو نفرت کے خلاف متحد کر رہی ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر کھڑگے نے کہا ’’کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے آج ایک تاریخی مقام پر قدم رکھا ہے، آج یاترا نے 100 دن مکمل کر لئے ہیں، اس موقع پر تمام بھارت یاتریوں اور خاص طور پر راہل گاندھی کو بہت بہت مبارک ہو۔ یاترا کو لاکھوں لوگوں کی حمایت، تعاون اور اعتماد حاصل ہوا ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’بھارت جوڑو یاترا میں ہم نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا اہم طور پر تین معاملوں پر ملک کو متحد کر رہی ہے۔ پہلا سماج میں جو نفرت پھیلائی جا رہی ہے اور ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں پر لگاتار حملے بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی ان ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’دوسرے گزشتہ 8 سالوں سے ملک خوفناک بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی سے نبردآزما ہے۔ ایسے میں آپ لوگ ہمیں اپنے مشورے دے رہے ہیں تاکہ 2024 میں ہم ملک کے لئے اپنا اقتصادی ایجنڈیا تیار کر سکیں۔‘‘
کھڑگے نے مزید کہا کہ ’’ملک میں جو تاناشاہی کا دور آیا ہے اور حکومت نے اداروں کو کمزور کر دیا ہے، ہر ایک شخص اس کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا اب ایک قومی عوامی تحریک بن گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ سالوں میں ہم سبھی ملک کے باشندگان مل کر ہندوستان کو ایک نئی رفتار اور سمت دے پائیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined