قومی خبریں

امانت اللہ کی گرفتاری پر سسودیا برہم، لگائے سنگین الزامات، کہا- لیڈروں کو توڑنے کے لیے آپریشن لوٹس جاری

عآپ لیڈر امانت اللہ کی گرفتاری پر منیش سسودیا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بی جے پی پر کافی غصہ نکالا۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کو توڑنے کے لیے آپریشن لوٹس جاری ہے۔

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا تصویر بذریعہ پریس ریلیز

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اس سے قبل انہوں نے ستیندر جین کو گرفتار کیا تھا، لیکن عدالت میں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ انہوں نے میرے گھر پر چھاپہ مارا، کچھ نہیں ملا۔ پھر کیلاش گہلوت کے خلاف فرضی تحقیقات شروع کی، اور اب امانت اللہ خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ایک ایک لیڈر کو توڑنے کے لیے آپریشن لوٹس جاری ہے۔

Published: undefined

منیش سسودیا نے یہ بات امانت اللہ خان کے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہی۔ اس میں لکھا ہے، "امانت صاحب کے اے سی بی دفتر جانے کے بعد، پولیس افسران گھر پہنچے اور تلاشی لی۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار کہہ رہے ہیں کہ تلاشی کے دوران کچھ نہیں ملا۔ لیکن میڈیا جسے جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے جھوٹی خبریں پھیلا کر گمراہ کر رہا ہے۔

Published: undefined

امانت اللہ خان کو جمعہ کو کیا گیا تھا گرفتار

غور طلب ہے کہ جمعہ کو انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی ٹیم نے دہلی کے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس چھاپے میں ہوئی ریکوری کی بنیاد پر دیر شام انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ چھاپوں کے دوران ان کے ٹھکانوں سے بھاری نقدی سمیت متعدد شواہد کی برآمدگی کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined