پورے ملک میں رکشا بندھن کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ اس تہوار کو خاص بنانے اور خواتین میں ٹریفک بیداری بڑھانے کے لیے نوئیڈا ٹریفک پولیس نے ایک انوکھی پہل کی ہے۔ اس کے تحت آج یعنی 19 اگست کو خواتین کا چالان نہیں کاٹنے اور پولیس ٹیم کی طرف سے انہیں ہیلمیٹ تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Published: undefined
حکم کے مطابق نوئیڈا ٹریفک پولیس پیر کو رکشا بندھن کے موقع پر خواتین میں ٹریفک کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے الگ الگ چوراہوں پر مہم چلائے گی۔ جس میں ٹریفک پولیس ایک بھائی کی طرح خواتین کے تحفظ کے لیے ہیلمیٹ کی تقسیم کرے گی۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کی طرف سے خواتین کا چالان بھی نہیں کاٹا جائے گا۔ چالان اس لیے نہیں کاٹا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے بھائیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے راکھی باندھ سکیں۔ واضح ہو کہ اس سے قبل اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ریاست کی خواتین کو راکھی کا تحفہ دے چکے ہیں جس کے تحت خواتین اس دن یوپی کی روڈویز کی بسوں میں مفت بس کا سفر کر سکتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined