لکھنؤ: ’ناری شکتی‘ (قوتِ نسواں) کی بدولت اتر پردیش میں سیاست کی تصویر بدلنے کا دعویٰ کرنے والی کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر لکھنؤ میں پیدل مارچ کریں گی، پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینیت نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ 8 مارچ کو پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں خواتین کے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا، اس پروگرام کا مقصد خواتین اور ان کی خواہشات کو ہندوستانی سیاست کے مرکزی دھارے میں لانا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان میں ’مہیلا جن جاگرن‘ کا آغاز اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ذریعے کیا جا چکا ہے جس میں کانگریس نے خواتین امیدواروں کو 40 فیصد ٹکٹ دینے کا وعدہ پورا کیا۔ اس مہم میں ملک بھر سے کانگریس پارٹی کی منتخب خواتین نمائندے حصہ لیں گی۔ دن میں 12 بجے شروع ہونے والا یہ مارچ بیگم حضرت محل چوک سے اوڈا دیوی چوراہے تک، وہاں سے ہوتے ہوئے جی پی او واقع گاندھی جی کے مجسمے کے پاس ختم ہوگا۔
Published: undefined
شرینیٹ نے کہا کہ ’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘ کانگریس کے لیے صرف ایک انتخابی نعرہ نہیں ہے، بلکہ ملک میں خواتین کو مضبوط اور بااختیار بنانے کے لیے ایک تحریک شروع کی گئی ہے۔ خواتین کا یہ مارچ یکجہتی کا پیغام دینے اور سیاست کو مزید جامع بنانے کے ساتھ ساتھ سیاست میں خواتین کی شرکت کی علامت ہے۔ خواتین کی سیاسی بحالی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ اس مارچ میں ڈاکٹروں، سیوِکاؤں (سروس کرنے والی)، اساتذہ کے ساتھ ساتھ کھیل اور فلمی دنیا سے وابستہ خواتین کے علاوہ کانگریس کی خواتین عہدیدار اور کارکنان شامل ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز