نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر ای ڈی اور سی بی آئی سے جواب طلب کیا ہے۔ سسودیا نے لوک سبھا انتخابات میں تشہیر کرنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے۔
Published: undefined
راؤس ایونیو کورٹ کی جج کاویری باویجا نے معاملہ کی آئندہ سماعت 20 اپریل کو مقرر کی ہے۔ جج باویجا نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں سسودیا کی درخواست ضمانت پر 15 اپریل کو سماعت کریں گی۔
عدالت نے سسودیا کے دلائل سنے، جنہوں نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی دہلی عدالت اور سپریم کورٹ کے سامنے اپنی ماضی میں پیش کی گئی دلیلوں کو ہی دہرا رہی ہیں۔
Published: undefined
معاملہ میں عآپ لیڈر کی عدالت حراست میں 18 اپریل تک توسیع کر دی گئی تھی۔ گزشتہ سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا تھا کہ سسودیا اور دیگر ملزمان کی وجہ سے معاملہ کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی شراب گھوٹالہ میں سسودیا کے کردار کی تفتیش کر رہی ہیں۔ سسودیا کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز