سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک سماعت کے دوران یہ سوال کیا کہ عدالت عظمیٰ کے لیے قانون بنانا کیسے ممکن ہے، جب کہ یہ پارلیمنٹ کے حلقہ اختیار میں ہے۔ دراصل چیف جسٹس این وی رمنّا کی صدارت والی بنچ ایک ایسی عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ مرکزی حکومت کو ہدایت دے کہ وہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کو بتائیں کہ یہ لوگ ’دَل بدل‘ (ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانا) کرنے والے اراکین پارلیمنٹ/اراکین اسمبلی کے خلاف داخل نااہلی عرضیوں پر طے مدتی طریقے سے فیصلہ سنائے۔
Published: 01 Jul 2021, 3:40 PM IST
رنجیت مکھرجی کے ذریعہ داخل عرضی میں عدالت سے پورے ہندوستان میں دَل بدل کے معاملوں میں فیصلہ لینے کے ایک یکساں عمل کے لیے سربراہان کی گائیڈ لائنس سے متعلق ہدایت دینے کی بھی گزارش کی گئی۔ عرضی دہندہ کے وکیل نے کہا کہ عرضی گائیڈ لائنس کے لیے داخل کی گئی ہے تاکہ دَل بدل کے معاملوں پر فوری اور طے مدتی طریقے سے کارروائی ہو۔ بنچ نے کہا کہ ’’ہم قانون کیسے بنا سکتے ہیں؟ اس کے لیے ایک الگ ادارہ (پارلیمنٹ) ہے۔‘‘
Published: 01 Jul 2021, 3:40 PM IST
بنچ نے وکیل سے کہا کہ کرناٹک کے اراکین اسمبلی کی نااہلی سے متعلق معاملے میں بھی یہی ایشو اٹھایا گیا تھا، جسے عدالت نے خارج کر دیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ’’میں کرناٹک رکن اسمبلی معاملے میں پہلے ہی اپنی رائے ظاہر کر چکے ہیں۔ اس معاملے میں بھی یہ ایشو اٹھایا گیا تھا اور سینئر وکیل کپل سبل نے بھی یہی دلیل دی تھی۔‘‘ بنچ نے کہا ہے کہ اس ایشو کو پارلیمنٹ پر فیصلہ کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا، اور وکیل کو معاملے میں فیصلہ پڑھنے ور پھر عدالت میں واپس آنے کو کہا۔ عدالت عظمیٰ نے معاملے کی اگلی سماعت دو ہفتہ بعد طے کی ہے۔
Published: 01 Jul 2021, 3:40 PM IST
عرضی میں کہا گیا ہے کہ ’’نجی اور سیاسی فائدہ کے لیے یہ بڑے پیمانے پر اور غلط سیاسی دَل بدل، ہندوستانی جمہوریت کی جڑ پر حملہ کرتے ہیں، اور آئین کی شق 21 کے تحت ہندوستانی شہری کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔‘‘ عرضی دہندہ نے عدالت سے سیاسی دَل بدل سے متعلق ایشوز پر فیصلہ کرتے وقت اسمبلی اسپیکرس کی طرف سے بلاوجہ تاخیر کی جانچ کی گزارش کی تھی۔
Published: 01 Jul 2021, 3:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Jul 2021, 3:40 PM IST