قومی خبریں

پیسے مانگنے پر ہوٹل مینیجر اور اس کے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

جھارکھنڈ کے کوڈرما میں چار بدمعاشوں نے ایک ہوٹل مینیجر اور اس کے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہوٹل  میں کھانا کھانے اور شراب پینے کے بعد بل کی عدم ادائیگی پر جھگڑا ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

جھارکھنڈ کے کوڈرما میں ہوٹل مینیجر  اور اس کے ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کاجائزہ لیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق یہ معاملہ کوڈرما تھانہ علاقہ کے باگیٹنڈ کے قریب شانتی موٹل ریسٹورنٹ کا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شام پانچ بجے چار نوجوان ایک کار میں شانتی موٹل ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پہنچے تھے۔ ان نوجوانوں نے شراب بھی پی۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق کھانے پینے کے بعد جب ہوٹل کا بل آیا تو پیسے کی ادائیگی کو لے کر نوجوانوں نے ہوٹل چلانے والے سے جھگڑا شروع کر دیا۔ طویل بحث کے بعد معاملہ طے پا گیا۔اس کے بعد چاروں نوجوان وہاں سے چلے گئے۔ رات تقریباً 8:30 بجے تین نوجوان ہوٹل واپس آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران ہوٹل مینیجر راجن اور اس کے ساتھی نسیم کو گولی مار دی گئی۔ گولی لگنے سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

Published: undefined

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کاجائزہ لیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان کا تعلق بہار سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقعہ کے بعد رانچی-پٹنہ مرکزی سڑک پر کافی دیر تک جام رہا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، جن کی بنیاد پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined