قومی خبریں

ہندوستان میں تیزی سے پھیل رہا اومیکرون، اب تک 200 معاملوں کی تصدیق

ملک میں اومیکرون کے کل 200 معاملوں میں سب سے زیادہ مہاراشٹر اور دہلی میں سامنے آئے ہیں، دونوں شہروں میں 54-54 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس
اومیکرون، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے آج کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک اومیکرون کے 200 معاملے درج کئے جا چکے ہیں۔ یہ معاملے ملک کی 12 ریاستوں میں تصدیق کی گئی ہے۔ بیشتر کیسز مہاراشٹر اور دہلی میں درج کئے گئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ 200 میں سے 77 مریض شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔

Published: undefined

اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ نے ہندوستان میں کورونا کی تیسری لہر کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری کے بعد ملک میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا، حکومت ٹیکوں کی تاثیر کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔

Published: undefined

ملک میں درج کئے جانے والے کل 200 کیسز میں سے مہاراشٹر میں 54، دہلی میں 54، تلنگانہ میں 20، کرناٹک میں 19، راجستھان میں 18، کیرالہ میں 15، گجرات میں 14 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں، اتر پردیش میں 2 اور آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وہیں، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 5,326 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جوکہ گزشتہ 581 دنوں میں نئے کیسز کی سب سے کم تعداد ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی بات کریں تو اس دوران 8 ہزار 43 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جس کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 60 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح فی الحال 98.40 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ ساتھ ہی فعال کیسز کی بات کریں تو ملک میں اس وقت 79097 لوگ زیر علاج ہیں، یہ تعداد 574 دنوں میں سب سے کم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined