اومیکروین سے متاثرہ ہونے والے لوگوں کو گزشتہ کووڈ-19 ویریئنٹ کے مقابلے میں اسپتال میں دیکھ بھال کی ضرورت 50 سے 70 فیصد کم ہوتی ہے۔ ایک تجزیہ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی (یو کے ایچ ایس اے) نے کہا کہ اس کے شروعاتی نتائج خوش کن ہیں، لیکن ویریئنٹ اب بھی اسپتال میں بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
Published: undefined
ایجنسی کا تازہ تجزیہ نومبر کے شروع سے برطانیہ میں اومیکرون اور ڈیلٹا کے سبھی معاملوں پر مبنی ہے، جس میں 132 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ نئے ویریئنٹ سے متاثر ہونے کے 28 دنوں کے اندر 14 لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ یو کے ایچ ایس اے کے چیف ایگزیکٹیو جینی ہیرس نے کہا کہ ’’ہمارا تازہ تجزیہ ایک خوش کن شروعاتی اشارہ دکھاتا ہے کہ جو لوگ اومیکرون ویریئنٹ سے متاثر ہیں وہ دیگر ویریئنٹ کے مقابلے میں اسپتال میں داخل ہونے کے کم جوکھم میں ہو سکتے ہیں۔‘‘ جنوبی افریقہ، ڈنمارک، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے اعداد و شمار کی بنیاد پر رپورٹ میں سبھی نے سنگینی کو کم کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined