نئی دہلی: ملک میں مہلک کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ریاستی حکومتیں فکر میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ روز مہاراشٹر میں اومیکرون سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ دونوں مریضوں نے حال ہی میں دبئی کا سفر کیا تھا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ سے گجرات لوٹنے والا ایک شخص بھی اومیکرون سے متاثرہ پایا گیا ہے۔ ملک میں اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 41 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
مہاراشٹر کے محکمہ صحت نے بتایا کہ دو نئے معاملوں کی تصدیق لاتور اور پونے میں کی گئی ہے۔ لاتور میں 33 سالہ مرد اومیکرون ویرینٹ سے متاثر ہے جبکہ پونے میں 39 سالہ خاتون میں اس ویرینٹ کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ریاست میں اومیکرون کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق دونوں نئے مریضوں میں بیماری کی علامات ظاہر نہیں ہو رہی ہیں۔ دونوں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں دبئی کا سفر کیا تھا۔ ان کے مطابق مریضوں کے قریبی رابطہ میں آنے والے افراد کی شناخت کی گئی ہے اور تینوں ہی کورونا سے متاثر نہیں ہیں۔
Published: undefined
وہیں، جنوبی افریقہ سے گجرات کے سورت واپس آنے والے 42 سالہ شخص میں وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کی گئی ہے، جو ریاست میں اس طرح کا چوتھا کیس ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس شخص کی دہلی میں جانچ کی گئی جس میں رپورٹ منفی آئی۔ تاہم گجرات پہنچنے کے بعد علامات ظاہر ہونے کی وجہ سے اس کی دوبارہ جانچ کی گئی، جس کے بعد اس میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کی گئی۔
خیال رہے کہ ملک میں اب تک اومیکرون فارم کے کل 41 کیس درج کیے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں 20، راجستھان میں 9، کرناٹک میں 3، گجرات میں 4، دہلی میں 2 اور آندھرا پردیش، کیرالہ اور چندی گڑھ میں ایک ایک کیس شامل ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز