قومی خبریں

عمر عبداللہ کی حلف برداری: کانگریس کا ریاستی حیثیت بحالی تک حکومت میں شامل ہونے سے انکار

جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ طارق حمید قرہ نے اعلان کیا کہ کانگریس اس وقت حکومت کا حصہ نہیں بنے گی جب تک ریاستی حیثیت بحال نہیں کی جاتی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

جموں و کشمیر کے نئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر (ایس کے آئی سی سی) سری نگر میں ایک پروقار تقریب کے دوران حلف اٹھا لیا ہے۔ انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے اکثریت حاصل کی تھی، تاہم جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) نے مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی نہ ہونے پر وزارت میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

کشمیر کانگریس کے سربراہ طارق حمید قرہ نے اعلان کیا کہ کانگریس اس وقت حکومت کا حصہ نہیں بنے گی جب تک ریاستی حیثیت بحال نہیں کی جاتی۔ قرہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی جلسوں میں کئی بار ریاستی حیثیت کی بحالی کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے، جس پر کانگریس ناراض ہے۔ اسی ناراضگی کی وجہ سے کانگریس نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔

Published: undefined

حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت دیگر اعلیٰ لیڈران نے شرکت کی، لیکن انہوں نے کشمیر کانگریس کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے وزارت میں شامل ہونے سے گریز کیا۔

عمر عبداللہ نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جموں و کشمیر کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں امن و استحکام کے لیے نیشنل کانفرنس کی حکومت اہم اقدامات اٹھائے گی۔

کشمیر کانگریس کے وزارت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ اس وقت اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ یہ جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک نئے رخ کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ اہم موضوع بن چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined