قومی خبریں

عمر عبداللہ کی حلف برداری آج، دس رہنما بن سکتے ہیں وزیر

نیشنل کانفرنس کی یہ حکومت کانگریس کی حمایت سے بنے گی۔ حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن کے نامور رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے جو اپوزیشن اتحاد کا مظاہرہ کرنے کا پلیٹ فارم بھی ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

آخر کار جموں و کشمیر میں نئی ​​حکومت بننے جا رہی ہے۔ عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ نیشنل کانفرنس کی یہ حکومت کانگریس کی حمایت سے بنے گی جس نے انتخابات سے پہلے اتحاد کیا تھا۔

Published: undefined

عمر عبداللہ ڈل جھیل کے کنارے واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں حلف اٹھائیں گے، جو بطور وزیر اعلیٰ ان کی دوسری مدت ہوگی۔ اس دوران اپوزیشن کے وزرائے اعلیٰ، رہنماؤں اور عہدیداروں کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ مہاراشٹرا-جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی یہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے طاقت دکھانے کا پلیٹ فارم بھی ثابت ہوگا۔ نیشنل کانفرنس کی حکومت میں کانگریس کتنا رول ادا کرے گی یہ تو حکومت بننے کے بعد ہی پتہ چلے گا، لیکن نیشنل کانفرنس کے کئی ایم ایل اے کو وزارتی عہدے مل سکتے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کی مانیں تو کانگریس پارٹی کو کابینہ کے دس عہدوں میں سے ایک عہدہ ملے گا ۔ جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ کی زیرقیادت حکومت کی حلف برداری کی تقریب سے ایک دن قبل اتحادی پارٹنر کانگریس نے پارٹی جنرل سکریٹری غلام احمد میر کو کانگریس قانون ساز  پارٹی کا لیڈر مقرر کیا ہے۔ واضح رہے جموں و کشمیر میں کئی  سال بعد اسمبلی بننے جا رہی ہے۔

Published: undefined

عمر عبداللہ کی حلف برداری کی تقریب میں کئی سیاسی رہنماؤں  کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں ۔اس تقریب میں کانگریس کی جانب سے صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی (قائد حزب اختلاف) ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن ، جھارکنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین ، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان،  این سی پی (ایس پی) سربراہ شرد پوار، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو، آر جے ڈی کے رہنما لالو پرساد، ، شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال  شرکت کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined