قومی خبریں

اسمبلی انتخابات : کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا خارج از امکان: عمر عبداللہ

ایل جی انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور سیول انتظامیہ میں تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ ایسا پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویریو این آئی</p></div>

تصویریو این آئی

 

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے لئے کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے کافی کم امکانات ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کی پارٹی الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کرانے کا فیصلہ خوش آئند بات ہے اور یہ کہ نیشنل کانفرنس چناو کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کم سے کم وقت میں چناو کرانے کا فیصلہ لیا لہذا کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے کافی کم امکانات موجود ہیں۔

Published: undefined

عمر عبداللہ نے کہاکہ انتخابات سے قبل کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا خارج از امکان ہے۔ایل جی انتظامیہ کی جانب سے پولیس اور سیول انتظامیہ میں تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہاکہ ایسا پہلی بار دیکھا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کے اعلان سے چند گھنٹے پہلے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور تقرریوں کے احکامات صادر کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اور اس حوالے نیشنل کانفرنس الیکشن کمیشن کو آگاہی فراہم کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined