2019 لوک سبھا الیکشن کے تحت 19 مئی کو آخری مرحلے کی ووٹنگ ہے۔ جمعہ کی شام سے انتخابی تشہیر ختم ہو گئی لیکن اس درمیان اتر پردیش کی یوگی حکومت میں وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) سربراہ اوم پرکاش راجبھر کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جو کافی متنازعہ ہے۔ اس ویڈیو میں وہ بی جے پی لیڈروں کو گالی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی بی جے پی لیڈروں کو جوتا نکال کر مارنے کی بات بھی انھوں نے کہی ہے۔ یہ ویڈیو گھوسی پارلیمانی حلقہ کے رتن پور علاقہ میں ہوئے عوامی جلسہ کا ہے۔
Published: undefined
دراصل مئو ضلع کے رتن پور بازار میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجبھر نے بی جے پی لیڈروں کو گالی دینے اور 10 جوتے مارنے کا اعلان اسٹیج سے کیا۔ راجبھر کا کہنا ہے کہ گھوسی لوک سبھا سیٹ پر ان کا امیدوار مہندر انتخاب لڑ رہے ہیں جب کہ بی جے پی لیڈر یہ کہہ رہے ہیں کہ یہاں ایس بی ایس پی سے کوئی لیڈر انتخاب نہیں لڑ رہا ہے۔
Published: undefined
راجبھر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو شخص اگر اس طرح بولتے ہوئے مل جائے اوربھلے وہ بی جے پی کا لیڈر ہی کیوں نہ ہو تو جوتا نکال کر اس کو دس جوتا مارو، (اور کہو) کہ تم نہیں لڑ رہے ہو۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے آگے بی جے پی لیڈروں کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ ان کو شرم نہیں آتی ہے۔ اوم پرکاش راجبھر کا ماننا ہے کہ بی جے پی کے لیڈر، لوگوں کو یہ کہہ کر دھیان بھٹکا رہے ہیں کہ ان کا اتحاد ہے اور ایس پی بی ایس پی کا امیدوار انتخاب نہیں لڑ رہا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ حال ہی میں راجبھر نے ریاستی حکومت میں وزارتی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، جسے ابھی تک قبول نہیں کیا گیا ہے۔ ان کی پارٹی نے بھی ریاست میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد توڑ لیا ہے۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ 19 مئی کو ساتویں مرحلہ میں مرزا پور، رابرٹس گنج، وارانسی، غازی پور، گورکھپور، کشی نگر، دیوریا اور مہاراج گنج میں الیکشن ہے۔ ان ایک درجن سے زیادہ سیٹوں پر راجبھر سماج کا زبردست اثر ہے۔ یہاں راجبھر سماج کا ووٹ امیدواروں کی جیت اور ہار میں اہم کردار نبھاتا ہے۔ ایسے میں بی جے پی کے لیے ان تینوں ہی سیٹوں پر جیت پانا تقریباً ناممکن سا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز