ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے 87 سال کی عمر میں 10ویں اور 12ویں کا امتحان پاس کر لیا ہے۔ انھوں نے منگل کو چنڈی گڑھ میں ہریانہ بورڈ سے اپنی مارک شیٹ حاصل کی۔ چوٹالہ نے 2021 میں ہریانہ اوپن بورڈ کے تحت بارہویں درجہ کا امتحان دیا تھا۔ حالانکہ ان کا ریزلٹ روک دیا گیا تھا کیونکہ انھوں نے تب تک 10ویں درجہ کے انگریزی کا امتحان پاس نہیں کیا تھا۔ اس لیے اپنے درجہ بارہویں کے ریزلٹ کو جاری کرانے کے لیے وہ درجہ دسویں کے امتحان میں شامل ہوئے۔
Published: undefined
اوم پرکاش چوٹالہ نے گزشتہ سال اپنے درجہ دسویں کے امتحان میں انگریزی کے پیپر میں 100 میں سے 88 نمبر حاصل کیے تھے۔ انھوں نے ٹیچر بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں 10 سال کی سزا کاٹتے ہوئے 2017 میں انگریزی کو چھوڑ کر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول سے 10ویں کا امتحان پاس کیا تھا۔
Published: undefined
ایک امتحان مرکز پر چوٹالہ نے یہ کہتے ہوئے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ ’’میں ایک طالب علم ہوں۔‘‘ اس پر ان کی تعریف کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ایک شخص کبھی بھی سیکھنے کے لیے بوڑھا نہیں ہوتا۔ مبارکباد چوٹالہ صاحب۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز