نئی دہلی: ایک ٹرین کی ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بزرگ خاموشی سے اوپر کی سیٹ پر نماز ادا کرنے رہے ہیں اور اچانک ان کی نیچے والی سیٹ پر بیٹھے نوجوان زور زور سے ہنومان چالیسہ پڑھنے لگتے ہیں۔
Published: undefined
ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ایک بزرگ اوپر والی سیٹ پر نماز ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ نیچے بھی کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔ اچانک چھ سیٹ والی جگہ پر بیٹھے کچھ نوجوان زور زور سے ہنومان چالیسہ پڑھنے لگے ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کئی صارفین نے اس پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
یہ ویڈیو کب کی اور کہاں کی ہے اس کی معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہے تاہم لوگ بزرگ کی عبادت میں خلل ڈالنے کی اس حرکت کو غلط قرار دے رہے ہیں۔ کئی ہندو صارفین کا بھی کہنا ہے کہ اگر بزرگ نماز نہیں پڑھ رہے ہوتے تو ان لوگوں کو کبھی ہنومان چالیسہ پڑھنی یاد نہیں آتی؟ وہیں چند لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ بزرگ اپنی عبادت کر رہے ہیں اور نوجوان اپنی، تو اس میں غلط کیا ہے!
Published: undefined
دریں اثنا، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر نوید حامد نے اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے طنز کیا ہے۔ نوید حامد نے لکھا ’’واہ! ملک بدل رہا ہے۔ ایک بزرگ خاموشی سے بغیر راستہ مسدود کیے اپنی سیٹ پر نماز پڑھ رہا ہے اور ہندوتوا کے حامیوں کو مریادا پرشوتم رام کی اچانک یاد آ جاتی ہے اور شروع ہو جاتا ہے بھجن، کوئی بات نہیں۔ بتایا یہ ہے کہ ہٹے کٹے سنسکاری سناتنیوں نے بزرگ خاتون کو فرش پر بٹھا رکھا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز