دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں شدید سردی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ پیر کی صبح دہلی میں اس سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ آئی ایم ڈی کے مطابق راجدھانی دہلی میں لودھی روڈ میں پارہ 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ صفدرجنگ میں 1.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت کچھ ریاستوں کے لیے تین دن کے لیے یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔
Published: undefined
محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 16 سے 18 جنوری تک شمال مغربی ہندوستان میں سردی کی لہر کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ کے مطابق 18 سے 20 جنوری کے دوران درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ اندازوں کے مطابق راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی کے کئی حصوں میں 18 تاریخ تک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ اس دوران دھند اور برف کے پگھلنے سے سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز