پرائیویٹ گاڑیوں میں سفر کے دوران لوگوں کی سیکورٹی موجودہ وقت میں ایک اہم مسئلہ ہے اور خاص طور سے خواتین کی سیکورٹی کو لے کر تو کئی بار سوال اٹھ چکے ہیں۔ خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور عصمت دری کے واقعات بھی اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ لیکن اب پرائیویٹ گاڑیوں سے سفر کرنے والے لوگوں کے لیے خوشخبری ہے۔ دراصل رائیڈنگ ایپ ’اولا‘ (Ola) نے مسافروں کی سیکورٹی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے سفر کی ’ریئل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم‘ لانچ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے اب آپ کے سفر کی نگرانی کی جائے گی۔ اس سسٹم کی مدد سے اب یہ بھی دیکھا جائے گا کہ گاڑی کہاں کہاں رکی ہے، اس کی وجہ کیا ہے اور کتنی دیر میں اس نے آپ کے سفر کو مکمل کیاہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق ’اولا‘ نے یہ سسٹم منگل کے روز بنگلورو، ممبئی اور پونے میں پائلٹ پروجیکٹ ’گارجین‘ کے تحت لانچ کیا۔ یہ سسٹم آرٹیفیشیل انٹلیجنس او رمشین لرننگ ٹولس پر مبنی ہے جس کی شروعات دہلی اور کولکاتا میں اکتوبر سے کی جائے گی اور ملک کے دیگر شہروں کا نمبر اس سال کے آخر تک آئے گا۔ گارجین پروجیکٹ کے تحت ہر سفر کی نگرانی اے آئی سسٹم کے ذریعہ کی جائے گی اور راستہ بدلنے، بلاوجہ دوران سفر روکنے جیسی چیزوں کا تجزیہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز