جمعرات کی صبح اوڈیشہ کے گنجام ضلع میں ایک تیل ٹینکر اور بس کے درمیان زبردست ٹکر میں 4 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ کے بعد پولیس راحت اور بچاؤ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو برہم پور میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں کچھ مسافروں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
اطلاع کے مطابق حادثہ گنجام ضلع کے ہنجلی تھانہ حلقہ کے سمبرجھیل کُنجرو چوک پر پیش آیا جہاں تیل ٹینکر ایک ٹرک کو اوور ٹیک کر رہا تھا، اسی درمیان سامنے سے آرہی مسافر بس سے اس کی زوردار ٹکر ہوگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کے آگے کا حصہ پوری طرح سے چکنا چور ہو گیا اور دونوں گاڑیاں سڑک کے کنارے موجود ایک چائے کی دکان پر چڑھ گئیں۔ اس سے چائے کی دکان پر بیٹھے تین شخص اور بس ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ بس میں سوار 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھوانی پاٹنا سے کھمبیشوری نامی مسافر بس 40 سے زیادہ لوگوں کو لے کر برہم پور کی جانب جا رہی تھی۔ اسی دوران برہمپور سے آسیکا کی طرف سے جا رہے تیل ٹینکر سے ٹکر ہوگئی۔ جس تیزی سے دونوں گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی اس سے حادثہ کافی بڑا ہوسکتا تھا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ تقریباً 20 زخمیوں میں سے زیادہ تر خطرے سے باہر ہیں۔ حالانکہ کچھ لوگوں کو شدید چوٹیں آئیں ہیں جن کا علاج برہم پور میڈیکل کالج اسپتال میں جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز