نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی، آج کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دونوں ایندھن مہنگائی کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکے ہیں ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 96.41 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 87.28 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔
Published: undefined
تیل قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہوا۔ دہلی میں مئی کے مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے جبکہ ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.13 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
Published: undefined
ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 102.58 روپے اور ڈیزل 94.70 روپے ہوگیا۔ چنئی میں پٹرول 26 پیسے کے اضافے سے 97.69 روپے اور ڈیزل 28 پیسے کے اضافے سے 91.92 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں پٹرول اب 96.34 روپے اور ڈیزل 90.12 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
Published: undefined
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول روپے —— ڈیزل روپے
دہلی ————— 96.41 —————— 87.28
ممبئی ۔————— 102.58 —————— 94.70
چنئی —————- 97.69 -—————- 91.92
کولکاتا ———— 96.34 —————— 90.12
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز