اسلامی اور مسلم اکثریتی ممالک کی تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایودھیا میں 6 دسمبر 1992 کو منہدم کی گئی 5 صدی پرانی بابری مسجد کی جگہ ’رام مندر‘ کی تعمیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 57 اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے جنرل سیکریٹریٹ نے اس معاملہ پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
Published: undefined
او آئی سی کے بیان میں کہا گیا، ’’ہندوستان کے شہر ایودھیا میں جس مقام پر پہلے بابری مسجد کو منہدم کیا گیا تھا، وہیں رام مندر کی تعمیر اور افتتاح انتہائی تشویش کا موضوع ہے۔‘‘
خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 22 جنوری کو ایودھیا میں تعمیر شدہ رام مندر کی پران پرتشٹھا کی تھی اور اس کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں سیاست اور فلمی دنیا کے معروف چہروں نے شرکت کی۔ اب وہاں ہر روز بڑی تعداد میں عام لوگ درشن کرنے پہنچ رہے ہیں۔
Published: undefined
پران پرتشٹھا تقریب کے ایک دن بعد 23 جنوری کو او آئی سی نے مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں او آئی سی نے کہا، ’’او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے گزشتہ اجلاسوں میں ظاہر کیے گئے موقف کے مطابق، ہم ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، جن کا مقصد بابری مسجد جیسے اہم اسلامی مقامات کو تباہ کرنا ہے۔ بابری مسجد اسی مقام پر پانچ صدیوں تک کھڑی رہی تھی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined