بدعنوانی میں ملوث پولس افسران و اہلکاروں کے لیے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ اب بدعنوان پولس والوں کی تصویریں ان کے گناہ کے ساتھ تھانوں کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ یہ نمائش صرف پولس تھانوں تک ہی محدود نہیں ہوگی بلکہ افسران اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کریں گے۔
Published: undefined
مرکزی وزارت داخلہ ملک کی داخلی سیکورٹی کے لیے ذمہ دار ہوتا ہے جس نے ہدایت دی ہے کہ بدعنوان پولس افسران کے خلاف کارروائی کو سوشل میڈیا پر مناسب تشہیر ملے گی، جن واقعات میں وہ شامل تھے ان تفصیلات کے ساتھ پولس تھانوں میں بدعنوان پولس افسران کی تصویریں لگائی جائیں گی۔
Published: undefined
خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس نے اپنی ایک خبر میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ صرف ذیلی سطح کے پولس اہلکاروں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ بدعنوان سینئر انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) افسران کی تصویروں کو بھی ترجیحات کے ساتھ نوٹس بورڈ پر چسپاں کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ بدعنوان پولس اہلکاروں کو پکڑنے کے لیے پولس فورس کو اپنی داخلی ویجلنس یونٹ کو مضبوط کرنا ہوگا۔
Published: undefined
بتایا جاتا ہے کہ حکومت نے سبھی پولس سربراہان کو سوشل میڈیا کنٹنٹ کا تجزیہ کرنے اور پولس رسائی کو بڑھانے کے لیے ’اِن ہاؤس‘ ٹیم بنانے کے لیے بھی کہا ہے۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ’’ٹوئٹس اور ری ٹوئٹ، سوشل میڈیا پوسٹ اور کمنٹس کو موجودہ/آئندہ ایشوز کے خصوصی ضمن کے ساتھ سوچ اور ذہنی کیفیت کو سمجھنے کے لیے سائنسی طریقے سے تجزیہ کیا جاتا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined