قومی خبریں

یو پی: جیل احاطے میں افسران اور ملازمین کے موبائل استعمال پر پابندی عائد

انسپکٹر جنرل آف پولس آنند کمار نے بدھ کو یہاں بتایا کہ جیل احاطے میں صرف جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیلر کے سی یو جی نمبر کو چھوڑ کر باقی سبھی افسران و ملازمین کے لئے موبائل استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے جیل احاطے میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیلر کے علاوہ تمام ہی افسران کے موبائل استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

انسپکٹر جنرل آف پولس (جیل) آنند کمار نے بدھ کو یہاں بتایا کہ جیل احاطے میں صرف جیل سپرنٹنڈنٹ اور جیلر کے سی یو جی نمبر کو چھوڑ کر باقی سبھی افسران و ملازمین کے لئے موبائل استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن جیلوں میں معائنے کے دوران موبائل کا استعمال کرتے ہوئے ملازم پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

انہوں نے بتایا کہ یہ نظام جیلوں میں ’’ورک کلچر‘‘ میں بہتری لانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اب ریاست کی جیلوں میں قیدی غیر قانونی طور سے موبائل کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ جو قیدی موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

کمار نے بتایا کہ جیل میں موبائل فون کے غیر قانونی استعمال کو روکنے اور قیدیوں کے اپنے اہل خانہ سے بات کر نے کے لئے پی سی او قائم کیے گئے ہیں۔ قیدی اپنے اہل خانہ اور وکیل سے اس پی سی او کے ذریعہ ہفتے میں ایک بار پانچ منٹ تک بات کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے قیدیوں کو دو فون نمبر جیل میں دستیاب کرانے ہوں گے۔ پولس کے ذریعہ ان نمبرات کی تصدیق کے بعد قیدی اپنے اہل خانہ سے بات کرسکیں گے۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ محکمہ پولس کی جانب سے تصدیق کے لئے بھیجے گئے قیدیوں کے کاغذات کافی تاخیر کے ساتھ جیل سپرنٹنڈنٹ کو لوٹائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے قیدی تصدیق سے قبل ہی جیل سے رہا ہو جاتا ہے۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Jul 2019, 10:10 PM IST