نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ کے لیے راؤز ایونیو میں مختص زمین پر دہلی کی حکمراں عام آدمی پارٹی کے دفتر کی تعمیر کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کو برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پارڈیوالا اور منوج مشرا کی بنچ نے کہا کہ اس تجاوزات کو ہٹانا ہوگا۔
Published: undefined
چیف جسٹس چندر چوڑ نے، تجاوزات کے بارے میں خبر ملنے پر دہلی حکومت کے وکیل کو خبردار کیا کہ متنازعہ زمین ہائی کورٹ کو لوٹائی جائے اور استفسار کیا کہ کب تک تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ عام آدمی پارٹی نے تجاوزات کو ختم کرنے کے لئے مقررہ آخری مہلت کی مانگ کی تھی۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ کے روبرو کے پرمیشورا نے دلیل دی کہ دہلی ہائی کورٹ کے اہلکار ہائی کورٹ کے لیے مختص زمین پر قبضہ کرنے گئے تھے لیکن انہیں اجازت نہیں مل سکی کیونکہ اب وہاں ایک سیاسی پارٹی کا دفتر بن گیا ہے۔ عدالتی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ سیاسی پارٹی کے دفاتر قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتے اگر یہ تجاوزات ہے۔
Published: undefined
بنچ نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ وہ تجاوزات کب ہٹا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی کی حکومت کے چیف سکریٹری، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے انچارج سکریٹری اور فینانس سکریٹری کو اگلی تاریخ سے پہلے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے ساتھ سماعت کی اور کہا کہ تمام زیر التوا مسائل کو مزید ہدایات کا انتظار کیے بغیر حل کیا جائے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined