قومی خبریں

اڈیشہ ریل حادثہ: نیپال سے ہندوستان پہنچے والدین کو سخت مشقت کے بعد مل گیا 15 سالہ بیٹا، امنڈ پڑے جذبات

بالاسور میں ہوئے ٹرین حادثہ کے بعد ہندوستان آئے رامانند کے بارے میں نیپال میں رہنے والے ان کے والدین کو کوئی خبر نہیں ملی، انھیں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ ان کا بیٹا مر چکا ہے یا زندہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اڈیشہ ٹرین حادثہ، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اڈیشہ ٹرین حادثہ، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں کئی لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو گنوا دیا۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور اہل خانہ امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ نیپال کی ایک فیملی کے ساتھ پیش آیا ہے۔ معاملہ کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک فیملی کو ان کا بیٹا زندہ سلامت مل گیا ہے۔

Published: undefined

’کلنگا‘ ٹی وی کے مطابق بالاسور ٹرین حادثہ کا شکار ہوا نیپال کا 15 سالہ لڑکا گزشتہ روز اپنے والدین سے ملا۔ نابالغ لڑنے کی شناخت رامانند پاسوان کی شکل میں ہوئی ہے۔ وہ ٹرین حادثہ میں زخمی ہو گیا تھا جس کے بعد اسے ایس سی بی ایم سی ایچ کے ٹراما آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق 15 سالہ رامانند پاسوان اپنے تین رشتہ داروں کے ساتھ نیپال سے ہندوستان آیا تھا۔ سبھی شالیمار سے کورومنڈل ایکسپریس میں سوار تھے۔ بالاسور میں ہوئے ٹرین حادثہ کے بعد ہندوستان آئے رامانند کے بارے میں نیپال میں رہنے والے ان کے والدین کو کوئی خبر نہیں ملی۔ انھیں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ ان کا بیٹا مر چکا ہے یا زندہ ہے۔ اس لیے وہ اپنے بیٹے کی تلاش میں نیپال سے اڈیشہ آ گئے۔ کئی اسپتالوں کا چکر کاٹنے کے بعد وہ کٹک ایس سی بی اسپتال پہنچے جہاں انھیں حادثہ کے تین دن بعد اپنا لاپتہ بیٹا رامانند مل گیا۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا کیونکہ انھیں اپنا لخت جگر زندہ اور سلامت مل گیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ اڈیشہ کے ہیلپ ڈیسک ایکوسسٹم کی کئی کوششوں کے بعد لڑکے کی فیملی کو اس سے ملوایا گیا۔ ایس سی بی اسپتال میں لڑکے کی اس کی فیملی سے ہوئی ملاقات کے وقت موجود سبھی لوگ جذباتی ہو گئے۔ ٹرین حادثے کی خبر سن کر لڑکے کے والدین پوری طرح سے ٹوٹ گئے تھے، لیکن اسپتال میں ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے۔ اسپتال میں علاج کرا رہے رامانند کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے والدین کو ٹی وی اسکرین پر دیکھا تھا اور پہچان لیا تھا۔ پھر اس نے فوراً اپنے والدین کے ہندوستان میں ہونے کی خبر اسپتال انتظامیہ کو دی اور پھر ملاقات کا راستہ ہموار ہو گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined