اڈیشہ کے بالاسور میں ہوئے ٹریپل ٹرین ایکسیڈنٹ معاملے میں ملک بھر کے 270 سابق نوکرشاہوں، ججوں اور فوج کے سابق افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک چٹھی لکھی ہے۔ اس چٹھی میں انھوں نے ٹرین حادثہ کو ایک سازش کا نتیجہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اس خط میں 90 کی دہائی اور 2000 کے شروعاتی سالوں میں ریلوے ٹریک پر ملک مخالف طاقتوں کی چھیڑ چھاڑ سے ہوئے حادثوں کا حوالہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں سبھی 270 نوکرشاہوں، ججوں اور فوج کے سابق افسران نے ریلوے ٹریک کے پاس ناجائز تجاوزات سمیت ریلوے ٹریک کے کنارے ناجائز قبضہ کرنے والوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں سابق ڈی جی پی وکرم سنگھ اور سابق ڈی جی پی ویدیا بھی شامل ہیں۔ انھوں نے خط میں سبوتاژ سے لے کر ہر پہلو پر جانچ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم کو چٹھی لکھنے والوں میں بیشتر آئی اے ایس و آئی پی ایس افسران شامل ہیں۔ انھوں نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے فورسز کی باضابطہ تعیناتی کی وکالت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جان بوجھ کر کی گئی توڑ پھوڑ یا دہشت گردانہ عمل بھی ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی لکھا گیا ہے کہ سی بی آئی کی جانچ میں سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined