بھونیشور: اڈیشہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئرلیڈر اوردو بار کے ایم ایل اے وشنو سیٹھی کا پیر کوایمس، بھونیشورمیں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 61 برس تھی۔
Published: undefined
ایمس، بھونیشور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سچیدانند موہنتی نے کہا کہ سیٹھی کو ایک ماہ قبل اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا کیونکہ وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
ڈاکٹر موہنتی نے کہا کہ بی جے پی ایم ایل اے کو گردے کی بھی بیماری تھی اور وہ اسپتال میں ہفتے میں تین بار ڈائیلاسز کروا رہے تھے، لیکن آج صبح 7:45 بجے دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
سیٹھی دو بار ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ پہلی بار 2000 میں چاند بلی اسمبلی سیٹ سے اور پھر 2019 میں دھام نگر اسمبلی سیٹ سے کامیاب ہوئے۔ انہوں نے اڈیشہ اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
اڈیشہ کے گورنر پروفیسر گنیشی لال، وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک، اڈیشہ اسمبلی کے اسپیکر بکرم کیشری آروکھ، اڈیشہ پردیش کانگریس کے صدر شرت پٹنائک اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سیٹھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula