قومی خبریں

اوڈیشہ: عقیدت مندوں کی بس جلیشور میں قومی شاہراہ سے نیچے گری، 4 ہلاک، 23 شدید زخمی

57 تیرتھ یاتری جگن ناتھ مہا پربھو کا درشن کرنے کے لیے کرشنا نامی بس میں پُری کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ یہ بس 18 مارچ کو اتر پردیش سے چلی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'</p></div>

تصویر 'ایکس'

 

بالیشور ضلع کے جلیشور میں گزشتہ رات ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر بس قومی شاہراہ سے 20 فٹ نیچے گر گئی۔ اس میں 4 عقیدت مندوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 23 دیگر لوگ زخمی ہیں۔ زخمیوں میں 16 افراد کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ اتر پردیش سے سے 57 تیرتھ یاتری جگن ناتھ مہا پربھو کا درشن کرنے کے لیے کرشنا نامی بس میں پُری کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ مسافر 18 مارچ کو اتر پردیش سے چلے تھے۔ بس کل رات کولکاتہ سے پُری کے لیے جا رہی تھی۔ اسی درمیان رات کے قریب 1 بجے قومی شاہراہ 60 پر بس اپنا توازن کھو بیٹھی اور قومی شاہراہ سے 20 فٹ نیچے پلٹ گئی۔

Published: undefined

حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد این ایچ پٹرولنگ وین، جلیشور پولیس اور فائر بریگیڈ سروس کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا۔ زخمی عقیدت مندوں کو فوراً جلیشور کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا۔ بعد میں ان کی حالت بگڑنے پر 17 سے زیادہ مریضوں کو بالاسور کے ڈی ایچ ایچ میں داخل کرایا گیا۔ پولیس مبینہ طور پر واقعہ کے سلسلے میں ایجنٹ اور کنڈکٹر سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے کیونکہ تفتیش جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined