بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے چھتیس گڑھ پولیس کے ذریعہ ملزم کالی چرن کی کھجوراہو سے گرفتاری کے طریقے پر آج اعتراض کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس حکومت کو ’انٹر اسٹیٹ پروٹوکول‘ کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے تھی۔ نروتم مشرا نے یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مہاراج کالی چرن کو گرفتار کرنے کے طریقے پر انہیں سخت اعتراض ہے۔ وہاں کی حکومت نے انٹر اسٹیٹ پروٹوکول پر عمل نہیں کیا۔
Published: 30 Dec 2021, 12:11 PM IST
وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے مدھیہ پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت دی ہے کہ وہ چھتیس گڑھ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل سے فوراً بات چیت کرکے اعتراض کا اظہار کریں اور اپنی مخالفت درج کرائیں۔ بغیر اطلاع کے گرفتار کرنا قابل اعتراض ہے۔ وفاقی حدود اس کی اجازت نہیں دیتی، انہیں اطلاع کرنی چاہیے تھی۔ اگر چھتیس گڑھ حکومت چاہتی تو نوٹس دے کر اسے (کالی چرن) بلوا سکتی تھی۔ اس معاملہ پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بھی طنز کیا ہے۔
Published: 30 Dec 2021, 12:11 PM IST
وہیں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے پولیس کی کارروائی کو درست قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ انصاف میں اتنی تاخیر نہیں ہونی چاہیے کہ ناانصافی محسوس ہونے لگے۔ کارروائی کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ بگھیل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا ’’چھتیس گڑھ پولیس نے کالی چرن مہاراج کے اہل خانہ اور وکیل کو ان کی گرفتاری کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ اسے 24 گھنٹے میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔‘‘
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: 30 Dec 2021, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Dec 2021, 12:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز