کل انجمن اسلام میں پسماندہ مسلمانوں کے تاریخی اجلاس میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ پسماندہ یاپچھڑے ہوئے مسلمانوں کی ہمدردی کے بجائے پہلے وزیراعظم نریندر مودی ملک میں پہلے قانون وانصاف کاراج قائم کریں۔
Published: undefined
اس موقع پر آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ کے صدر و سابق رکن پارلیمنٹ علی انور انصاری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی صحیح معنوں میں اگر پسماندہ مسلمانوں سے تھوڑی سی بھی ہمدردی رکھتے ہیں تو سب سے پہلے ان کو ملک میں قانون و انصاف کا راج قائم کیا جانا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کے لئے انہیں مسلمانوں کو ٹارگیٹ کر کے ماب لنچنگ اور نفرتی بیانوں پر روک لگانے کے لیے ایک بیان دینا چاہیئے ۔ انہیں دلت مسلمانوں ، دلت عیسائیوں کو شیڈول کاسٹ کا درجہ فراہم کرانا ہوگا، اس کیلئے انہیں پورے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانی ضروری ہے ۔
Published: undefined
انور علی ے کہاکہ ملک کے فرقہ وارانہ ماحول کو سازگار بنانے کیلئے انہیں این آر سی اور سی اے اے کے نام پر مسلمانوں کو ٹارگیٹ کرنے کا ارادے سے باز آنا چاہیئے ۔ مسلمانوں کی نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو فوراً گرفتار کر کے جیل بھیجنا چاہیئے ۔ انورعلی انصاری آج یہاں ممبئی چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس میں واقع انجمن اسلام میں مسلم دانشوروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے اس اجلاس کے منعقد کرنے کیلئے انجمن اسلام کیلئے صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی کا خصوصی طور پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا مومن کانفرنس کے ذریعہ منعقدہ اس اجلاس کیلئے ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب نے بھرپور تعاون دیا۔ اس میٹنگ کا انعقاد آل انڈیا مومن کانفرنس مہاراشٹر یونٹ کے جنرل سکریٹری پرویز انصاری صاحب نے کیا تھا ۔ میٹنگ کی صدارت ڈاکٹر عبدالقدیر (شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن )نے کی ۔
Published: undefined
انہوں نے کہاکہ آج کایہ اجلاس قابل ستائش ہے ،ہمیں تعلیمی طورپر پسماندہ طبقات پر خصوصی توجہ دینا چاہئیے۔مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ دیگر پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیں اہم اور جامع منصوبہ بندی کرنی ہے۔
Published: undefined
آل انڈیا او بی سی کے صدر اقبال انصاری اور عبدالمجید قریشی (ایڈوکیٹ )، اقبال میمن ، رئیس احمد (رساج کے چیئرمین )،فاضل انصاری ، عبدالمتین خان (کوکن کمیونٹی فورم )، ظہیر الدین انصاری (بابر )، شمش الدین انصاری ، شاکر انصاری (سابق میونسپل کونسلر )، منیر بھائی (چھیپا جماعت )،فیاض مومن ،خورشید صدیقی (سلمانی )، شکیل پاپا (کونسلر بھیونڈی )، شکیل شاہین(دھولیہ ) نے اجلاس کو خطاب کیا ۔ اجلاس میں یہ طئے کیا گیا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے اجلاس ، سمّیلن کیئے جائیں تاکہ پسماندہ مسلمانوں کے بیچ اپنے حق و حقوق کو لیکر بیداری آسکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز