نئی دہلی: مرکز میں حکمراں پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کا پیسہ لے کر او بی سی طبقہ نہیں بھاگا، پھر بی جے پی اس پر ذات پات کی سیاست کیوں کر رہی ہے؟ راہل گاندھی کے حوالہ سے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ مودی حکومت جے پی سی سے نہیں بھاگ سکتی! نیرو مودی، للت مودی، میہول چوکسی پی این بی اور عوام کا پیسہ لے کر بھاگ گئے! او بی سی طبقہ نہیں بھاگا، پھر ان کی توہین کیسے ہوئی؟
Published: undefined
کھڑگے نے کہا کہ ایس بی آئی اور ایل آئی سی کو آپ کے بہترین دوست نے کو نقصان پہنچایا! ایک تو چوری میں تعاون، پھر ذات پات پات کی سیاست کا استعمال، یہ شرمناک ہے! انہوں نے کہا کہ وہ (بی جے پی) لوگوں کی توجہ اس مسئلے سے ہٹانے کے لیے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ کون اس ملک کا پیسہ لے کر بھاگا؟ ایس بی آئی اور ایل آئی سی سے پیسے لے کر کون امیر ہوا؟ اس کا جواب دیں۔
Published: undefined
خیال رہے کہ جمعہ کو کانگریس پارٹی کی جانب سے کئی اجلاس طلب کئے گئے ہیں۔ اسی ضمن میں کانگریس پارلیمانی دفتر میں ارکان پارلیمنٹ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے بھی میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا اہتمام پارٹی کے سربراہ اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کیا تھا۔
Published: undefined
اس اسٹریٹجک میٹنگ کے بعد کانگریس نے پارلیمنٹ ہاؤس سے وجے چوک تک احتجاجی مارچ بھی نکالا۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے اپنا موقف پیش کرنے کے لیے صدر دروپدی مرمو سے بھی ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ تاہم کانگریس کے اس مارچ کے پیش نظر وجے چوک پر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز