قومی خبریں

نائیکا کی بانی فالگونی نایر بنیں ملک کی سب سے امیر ’سیلف میڈ وومن‘

کوٹک پرائیویٹ بینکنگ ہورون لیڈنگ ویلدی وومن لسٹ 2021 میں فالگونی نایر کو سیلف میڈ وومن کے طور پر پہلا مقام اور ہندوستان کی مجموعی امیر خواتین میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔

فالگونی نایر، تصویر آئی اے این ایس
فالگونی نایر، تصویر آئی اے این ایس 

نائیکا کی بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) فالگونی نایر کے نام یوں تو بہت سی حصولیابیاں ہیں، لیکن آج انھوں نے ایک ایسا مقام حاصل کر لیا ہے جو ان کے لیے بے حد خوش آئند ہے۔ فالگونی نایر خود کے دم پر ہندوستان کی سب سے امیر خاتون بن گئی ہیں۔ کوٹک پرائیویٹ بینکنگ ہورون لیڈنگ ویلدی وومن لسٹ 2021 میں انھیں سیلف میڈ وومن کے طور پر پہلا مقام اور ہندوستان کی مجموعی امیر خواتین میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ دنیا بھر میں خود کے دَم پر امیر بننے والی خواتین کی فہرست میں فالگونی کو دسواں مقام حاصل ہوا ہے۔

Published: undefined

نائیکا کی فالگونی نایر 57520 کروڑ روپے کی مجموعی ملکیت کے ساتھ بایوکون کی کرن مجومدار شا کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں اور اب مجومدار شا کو ہندوستان کی دوسری سب سے امیر سیلف میڈ وومن کے طور پر فہرست میں جگہ حاصل کی ہے۔ کوٹک پرائیویٹ بینکنگ ہورون لیڈنگ ویلدی وومن لسٹ 2021 میں پہلے مقام پر ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی چیئرپرسن روشنی ناڈر ملہوترا 84330 کروڑ روپے کی ملکیت کے ساتھ پہلے مقام پر بنی ہوئی ہیں۔ فالگونی کو ’سیلف میڈ وومن‘ کی فہرست میں پہلا مقام اس لیے حاصل ہوا کیونکہ نائیکا کی بنیاد انھوں نے کود ڈالی ہے، یعنی انھیں یہ وراثت میں نہیں ملی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2021 میں اسٹاک ایکسچینج پر نائیکا کی زوردار لسٹنگ ہوئی اور اس کے بعد کارپوریٹ ورلڈ سے لے کر ہر طرف کمپنی کی بانی اور چیف ایگزیکٹیو افسر فالگونی نایر کا تذکرہ ہونے لگا۔ شیئر بازا رمیں نائیکا کی زوردار لسٹنگ کے بعد فالگونی نایر کی ملکیت میں 963 فیصد کا شاندار اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے دم پر ہی نائیکا کی بانی فالگونی نایر ملک کی سب سے امیر سیلف میڈ خاتون ارب پتی بن گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined