نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے مرکزی حکومت سے سفارش کی ہے کہ جسٹس این وی رمنا کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا جائے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس بوبڈے کی مدت کار 23 اپریل کو ختم ہونے جا رہی ہے۔
Published: undefined
جسٹس رمنا کو 17 فروری 2014 کو سپریم کورٹ میں مقرر کیا گیا تھا اور وہ 24 اپریل کو نئے چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھال لیں گے۔ آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ چیف جسٹس بوبڈے نے مرکزی حکومت کو ایک خط ارسال کر کے اگلے چیف جسٹس کے لئے جسٹس رمنا کے نام کی سفارش کی ہے۔
Published: undefined
جسٹس رمنا کی چیف جسٹس کے طور پر مدت کار 16 ماہ سے زیادہ کی ہوگی۔ قبل ازیں، وزیر قانون روی شنکر پرساد نے جسٹس بوبڈے کو خط بھیج کر نئے چیف جسٹس کے حوالہ سے ان کی سفارش طلب کی تھی۔ حکومت نے چیف جسٹس سے کہا تھا کہ وہ اپنے جانشین کے نام کی سفارش بھیجیں۔
Published: undefined
اعلیٰ عدلیہ کے ارکان کی تقرری کے عمل کے مطابق، "چیف جسٹس آف انڈیا کے عہدے پر سب سے موزوں سمجھے جانے والے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کو فائز کیا جانا چاہیے۔" نئے چیف جسٹس کو صدر جمہورئہ ہند 24 اپریل کو عہدے کا حلف دلوائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز