مہاراشٹرا کے سرکاری اسپتالوں کی نرسیں کووڈ الاؤنس، ترقی اور دیگر مطالبات کو لے کر کل ہڑتال پر رہیں۔ مہاراشٹرا اسٹیٹ نرس ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق، ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں کی نرسیں اپنے متعدد زیر التواء مطالبات کو حل کرنے کے مطالبے پر کل سے ہڑتال پر ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لئے پہلے دو دن دو گھنٹے کام بند کردیا گیا ہے اور اگلے دو دنوں تک کام پوری طرح بند رہے گا یعنی کل سے پوری طرح کام بند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے مقابلہ میں بہت کم نرسیں ہیں، جس کی وجہ سے نرسوں پر کام کا بہت دباؤ پڑتا ہے۔
Published: undefined
ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 25 جون سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی وارننگ بھی دی ہے۔ واضح رہے کورونا وبا کےاس دور میں نرسوں کے کردار کو سب نے بہت سراہا ہے ۔ نرسوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر مریضوں کے علاج میں مدد کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined