پٹنہ: بہار میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد جہاں 24 ہے وہیں دار الحکومت پٹنہ کے نالندہ میڈیکل کالج اسپتال ( این ایم سی ایچ) میں زیرعلاج دو مریضوں کو مسلسل دوسری مرتبہ منفی رپورٹ آنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا پازیٹو مریضوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ کوئی بھی نیا معاملہ ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ دوسری جانب نالندہ میڈیکل کالج اسپتال ( این ایم سی ایچ ) میں زیر علاج دو مریضوں کی رپورٹ مسلسل منفی آنے کے بعد کل دیر شام انہیں چھٹی دے دی گئی ۔ لیکن دونوں مریض آئندہ چودہ دن تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔
Published: undefined
ان میں ایک مریض پٹنہ سیٹی کے بٹاﺅکنواں کا اور دوسرا پھلواری شریف بون پورا کا رہنا والا ہے ۔ بٹاؤ کنواں باشندہ نوجوان گجرات سے لوٹنے اور بون پورا کا نوجوان کے اسکاٹ لینڈ سے آنے کے بعد اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا تھا۔
Published: undefined
اس سے قبل پٹنہ کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ( ایمس) میں داخل کورونا سے متاثر مریض راجدھانی پٹنہ کے دیگھا تھانہ علاقہ باشندہ خاتون مریضں کے پوری طرح صحتیاب ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے منگل کو چھٹی دے دی گئی تھی۔ وہ 21 مارچ کو جانچ کرانے ایمس پہنچی تھی۔
Published: undefined
اس کے آئندہ دن آئی جانچ رپورٹ میں انہیں اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ اس کے بعد انہیں ایمس کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس طرح بہار میں کورونا پازیٹو تین مریض صحیتاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز